English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام کی بڑی تعداد عبداللہ شاہ غازی مزار پہنچ گئی

القمر

کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی لاکھوں شہری سید عبداللہ شاہ غازی مزار پر حاضری کیلئے
پہنچ گئے جہاں بڑی تعداد میں آئے ہوئے زائرین کی سیکیورٹی کیلئے مزار انتظامیہ کو ہنگامی انتظامامت
کرنا پڑے۔
زائرین سمندری طوفان کے خطرات ٹلنے پر اللہ تعالی کے حضور کلمات شکرانہ ادا کر رہے تھے شہریوں کا کہنا
تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سید عبداللہ شاہ غازی کے طفیل اس شہر کو اپنی حفظ و امان
میں رکھا۔

گذشتہ شب سے ہی سمندری طوفان گلاب کی آمد کے خطرات کے پیش نظر کراچی انتظامیہ نے سمندری ساحل
کے قریب سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے تاہم مزار پر شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا جو کراچی
کی حفاطت کیلئے خصوصی دعائیں کر رہے تھے۔

ٹی وی چینلز پر طوفان کا خطرہ ٹلنے کی خبر نشر ہوتے ہی شدید بارش کے باوجود شہری بڑی تعداد میں مزار
پر پہنچ گئے مسجد سے ملحقہ مسجد میں نوافل شکرانہ ادا کئے گئے۔

شہریوں نے یہاں بڑی تعداد میں لنگر بھی تقسیم کیا شہریوں کا کہنا تھا کہ سید عبداللہ شاہ غازی کی ذات
شہریوں کیلئے نعمت خداوندی کا درجہ رکھتی ہے ان کی دعائوں کے طفیل اللہ کریم نے کراچی کو ہمیشہ
ہر آفت سے محفوط رکھا۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے