English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کی گرین بس لائن سروس یا مزاق؟

کراچی کی گرین لائن پر بس کب چلے اس بارے میں کسی بھی درست تاریخ کا علم نہیں، شہری بڑی
بے چینی سے اسلام آباد اور لاہور جیسی پرآسائش بسوں میں سفر کا انتظار کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ یا پیپلز پارٹی کی حکومت تو تاریخ کا حتمی اعلان نہ کرسکی لیکن گورنر عمران اسماعیل
گرین لائن ٹریک کا جائزہ لینے ضرور پہنچ گئے انہوں‌ نے اس پر اکتفا نہ کیا اور بس میں سفر کرتے
کرتے سرجانی ٹاؤن جاپہنچے۔

گورنر سندھ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ گرین لائن میں بیٹھ کر حیدری گرین بس
اسٹیشن پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا کو پہلے سے ہی مدعو کر رکھا تھا۔

گورنر سندھ نے گرین بس سرو س کے آغاز کی نئی تاریخ دے دی اور کہا بس تھوڑا اور انتظار کریں
اس کا افتتاح آپ کے اپنے وزیراعظم عمران خان جلد کریں گے۔

ملک کی سیاست میں‌پاناما کے بعد پنڈورا لیکس نے ہلچل مچا رکھی ہے ایسے میں گورنر سندھ نے
موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور کہا عمران خان کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔
حالانکہ میں پنڈورا پیپرز میں وزیرا عظم کے قریبی چار افراد کے نام آئے ہیں‌ لیکن گورنر نے کہا جن
لوگوں کے نام آئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
شہریوں نے گورنر اور ان کی جماعت کے رہنماؤں کی اس حرکت کو میڈیا میں‌سستی شہرت حاصل
کرنے کی کوشش قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں‌ اور انہیں‌ لوگوں‌ کو
بے وقوف بنانے کی لگی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے