کراچی میں موسیٰ کالونی،کریم آباد اور حسین آبادپر تجاوزات کے خلاف کاروائی،نو تعمیر تجاوزات مسمار کیونکہ تجاوزات شہر کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا سبب بھی بن رہے ہیں
کراچی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کسی طور برداشت نہیں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ تجاوزات شہر کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہیں

جبکہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا سبب بھی بن رہے ہیں شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ایمبولنسز،فائر بر یگیڈ سروس اور اسکول جانے والے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے فٹ پاتھوں پر اور اس کے اطراف قائم تجاوزات لوگوں کی آمدرفت میں پریشانی کا سبب بن رہے ہیں عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے ا ن کا مُکمل خاتمہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں بلدیہ وسطی انسداد تجاوزات سیل کی موسیٰ کالونی،کریم آباد،حسین آباد میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں تجاوزات کی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر محمد علی زیدی نے ضلع وسطی کے انسداد تجاوزات کو ہدایت جاری کیں کہ ضلع وسطی کے کسی بھی علاقے میں تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بلدیہ وسطی منظورشورو کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی میں فوری طور پر تجاوزات کے خلاف مہم چلائی جائے جس کے تحت آج موسیٰ کالونی، کریم آباد اور حسین آباد کے علاقوں میں ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بلدیہ وسطی منظور شورو کی نگرانی میں تجاوزات خلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے نتیجے میں موسیٰ کالونی میں نو تعمیر کئے جانے والے پتھارے،دکانوں کے آگے تعمیر کی جانے والی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جبکہ کریم آباد اور حسین آباد کے مختلف علاقوں میں سڑک اور فٹ پاتھ سے تجاوزات کا صفایا کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کردیا گیا۔اُمید کی جارہی ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ سیل بلدیہ وسطی کاعملہ ہر قسم کی ناجائزتجاوزات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی تجاوزات کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
