English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرویز اقبال لوسر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

القمر

دوران ملاقات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
یورپی ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہے۔
جو دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں۔پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کو پاک- ای یو فرینڈشپ فیڈریشن کی کارکردگی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔
وزیر خارجہ نے یورپی ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان۔ یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن کی خدمات کو سراہا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی یورپی یونین ممالک کے وزرائے خارجہ کو افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی خدمت میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم کے ٹھوس شواہد پر مشتمل ڈوزیر پیش کیے۔ اور کہا ہم یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پر عزم ہے
پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس میں شرکت اور اس موقع پر یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے