بلوچستان میں زلزلہ نے تباہی مچادی ہے۔ چھتیں اور دیواریں گرنے سے کم از کم 26 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5عشاریہ 9 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کی سرحد کے قریب دور دراز علاقہ ہرنائی تھا۔
زلزلہ کی گہرائی زمین کی سطح سے محض 15 کلومیٹر نیچے تھی جس کی وجہ سے تباہی زیادہ ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ہرنائی، سبی اور پھر کوئٹہ کے علاقے ہوئے ہیں۔ زلزلہ رات تین بجے کے قریب اس وقت آیا جب تمام لوگ سو رہے تھے۔
رات کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اطلاعات بھی درست نہیں پہنچ پائیں۔
بلوچستان میں زلزلہ سے تباہی عورتوں اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق
القمر
