وزیرآباد سے سید ضمیر کاظمی
وزیرآباد میں افسوس ناک واقع پیش آیا ہے جہاں سینٹری فٹنگ کا کام کرنے والے دو نوجوان بجلی کا شاک لگنے سے جاں بحق ہو گئے ریسیکیو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواحی علاقہ شادمان ٹائون میں پانی کی موٹر کا بور کرتے موضع بھٹی کی ،کے دو نوجوان شاہزیب اور احسان اللہ مکان کی چھت سے گذرنے والی 11 kvکی تاروں کا نوالہ بن گئے جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان نجی سینٹری سٹور پر کام کرتے ہیں اور آج دوپہر کو جی ٹی روڈ سے ملحقہ شادمان ٹائون کی ایک رہائش میں پانی کی موٹر کا بور کر رہے تھے بورنگ کا پائپ چھت سے گذرنے والی تاروں سے ٹکرا گیا جس سے دونوں الیکٹرک وولٹیج کا شکار ہو گئے دونوں نوجوانوں کی نعشوں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
