English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق فاسٹ بولر شدید بیمار، واکر کے سہارے چلنے مجبور

القمر

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ واکر کے سہارے چلنے کی ویڈیو وائرل ہونے سے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سرفراز نواز کہتے ہیں کہ کورونا کے باعث ایک سال تک باہر نہ نکلنے پر چلنے میں مشکل ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مشورے پر ایکسرسائز کر رہے ہیں۔
ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز طویل عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں۔ واکر سے چلتے ہوئے ان کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی جس سے کرکٹ ماہرین و شائقین کو تشویش ہوئی۔ سرفراز نواز شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔ کورونا کے باعث سال بھر گھر بیٹھے رہنے سے انہیں چلنے میں مشکل پیش آئی۔ ڈاکٹرز نے انہیں ایکسرسائز کرنے اور واکر کے ساتھ چلنے کا مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے