وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا ہے۔ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔افغان جنگ سے پاکستان کی معیشت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بات عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ امریکہ کے دورے پر ہیں۔
وزیر خزانہ پاکستان امریکہ بزنس کونسل کی دعوت پر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔دورہ امریکہ میں ترک ہم منصب سے ملاقات ہو گی۔شوکت ترین امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس میں پاکستان کی معیشت سے متعلق گفتگو کریں گے آئی ایم ایف کے حکام سے بھی ملاقات ہو گی۔
وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے نائب صدر سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان کی آبادی 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں روزگار کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی معیشت 5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ ملک میں عوام کو سستے گھر اور صحت کارڈز بھی دے رہے ہیں۔شوکت ترین نے عالمی بینک کے نائب صدر کو بتایا کہ پسماندہ طبقات کے تحفظات کو یقینی بنایا جائے گا۔
پاکستان کی 60 فیصد آبادی بیروزگار ہونے کا سرکاری اعتراف
القمر
