وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور حکومت پر کڑی تنقید کرنے والی ریحام خان نے زلفی بخاری پر غلط اور جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگ لی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری پر عمران خان کے ساتھ مل کر روزویلٹ ہوٹل نیویارک کم قیمت پر خریدنے کا الزام لگایا تھا جو جھوٹا ثابت ہوا۔
زلفی بخاری پر کورونا وبا کی روک تھام میں نااہلی اور منی لانڈرنگ کا الزام بھی ریحام خان نے غلط تسلیم کرلیا۔ انہوں نے تمام الزامات واپس لے کر غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔ ریحام خان اب ہرجانہ بھی ادا کریں گی۔
6 دسمبر 2019 کو ریحام خان نے یوٹیوب پر اپنے تجزیہ میں ویلٹ ہوٹل کی فروخت میں زلفی بخاری کے مبینہ کردار پر سوال اٹھایا تھا۔
ریحام خان نے زلفی بخاری سے معافی مانگ لی
القمر
