افغانستان کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے ہمارے امورمیں مداخلت بہت زیادہ بڑھ گئی تھی ایسی صورت حال میں آپریشنز کا جاری رکھنا ناممکن ہو گیا تھا۔
طالبان نے ائیرلائنز کے ٹکٹ بھی کمی کی شرط کر دی تھی اور غیرپیشہ ورانہ روئیے کی وجہ سے ہر پرواز غیرضروری تاخیر کا شکار ہورہی تھی۔ جب تک طالبان اپنا رویہ نہیں بدلیں گے پروازوں کی بحالی نہیں ہو سکتی۔
سقوط کابل کے بعد اب بیشتر ائیرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ کابل سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کا ٹکٹ ڈھائی ہزار ڈالر ہے اس سے پہلے 120 سے 150 ڈالر تک کا ٹکٹ ہوا کرتا تھا۔
پی آئی اے کے مطابق ٹکٹ کی قیمت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ افغانستان کی صورت حال کے باعث جہاز اور مسافروں کی انشورنس میں کئی گنا اضافہ ہے۔
طالبان کی بے جا مداخلت کے بعد پی آئی اے کی پروازیں معطل
القمر
