English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شادی اور تقریبات میں ویکنیشن کے ساتھ بھرپور شرکت کی اجازت

القمر

کورونا کی وجہ سے عائد سختیوں میں کچھ نرمی کر دی گئی ہے اور حالات بدستور بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
کورونا پابندیوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ شادی بیاہ کی ان ڈورتقریبات کیلئے 300 اور آؤٹ ڈور کے لیے 500 ویکسینیٹڈ افراد کو شریک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دیگر ان ڈور تقریبات کے لیے 300 اور آؤٹ ڈور کے لیے 1000 ویکسینیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے کے لیے ایس او پیز کے ساتھ 70 فیصد مسافروں کی اجازت دے دی گئی۔
سینیما گھر بھی رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ صورت حال کا جائزہ لے کر محدود لاک ڈاؤن لگانے کی مجاذ ہوگی۔ ماسک پہننے کی پابندی آئندہ حکم نامہ تک عائد رہےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے