English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے درجنوں سیاسی کارکن فنکشنل لیگ میں شامل

القمر

کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی سیاسی سماجی تنظیموں کے کارکنان اور بڑے تعداد میں معزز شہریوں نے سردار عبدالر حیم سے ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر سردار رحیم نے کہا نوجوانوں کا روشن مستقبل فنکشنل لیگ پیر صاحب پگارا کی قیادت اور سید صدر الدین شاہ راشدی کی رہنمائی میں ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل کی سیاسی سماجی تنظیموں کے کارکن اور معزز شہریوں پی ایس 127 یوسی 35 سے محمد ارشد محمد امین , یو سی 36 سے شہمیر آرائیں اور شہاب ، یوسی 39 سے حسیب اور انس ، یوسی 40 سے محمد علی اور رفیق ، یوسی 41 سے شہادت علی اور ایوب ، یوسی 43 سے محمد بابر انیس اور پی ایس 130 سے راجہ محمد نصیر بلال شیخ نے اپنے ساتھیوں سمیت بڑی تعداد میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جنرل سیکریٹری ذاکر حسین پٹنی ، ناصر بھائی پی ایس 127 کے صدر ارمان فیاض اور دیگر موجود تھے ۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو متحد سندھ مضبوط پاکستان کے پیغام کے تحت متحد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کا برا حال ہے اور عوام کو نفسیاتی طور پر دبایا گیا ہے ۔ اور عوام کی بھرپور طاقت اور حمایت سے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانا ہے۔ ٹیم ورک سے ہی بہتر تنظیم سازی ہو سکتی ہے ۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ہماری پہچان پاکستان ہے عوام کے معاشی نظام اور ان کی زندگیاں بہتر کرنے کی سیاست کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری لیگ حکمرانوں کے پاس کوئی بھی معاشی پالیسی نہیں نوجوان طبقہ ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر گھومتے پھرتے ہیں لیکن ان کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں میسر نہیں ہے ۔ حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنا ہوگا ۔سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ شہر کراچی کی ترقی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوئی پالیسی نہیں لیکن حکمران عوام اور سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر بیرون ممالک میں اپنی جائیداد بنانے اور عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ عوام اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار کا ہر صورت میں حساب کتاب دینا پڑے گا ۔نوجوانوں کا روشن مستقبل فنکشنل لیگ پیر صاحب پگارا کی قیادت اور سید صدرالدین شاہ راشدی کی رہنمائی میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے