English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جب پٹرول کی قیمتیں بڑھیں تو سمجھیں وزیر اعظم چور ہے!!!!

القمر

فخرکاکا خیل کی فیس بک سے
اس وقت یہ بحث چل نکلی ہے اور سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران کی پرانی وڈیوز چلائی جا رہی ہیں۔ میری رائے میں یا تو عوام میں آگہی کا فقدان ہے یا اردو کا علم نہیں ہے۔ کیونکہ عمران کی ایک ہی تو خوبی ہے کہ جو بھی کرتا ہے ڈنکے کی چوٹ پر کرتا ہے۔ آپ کو یہ بھی یاد ہوگا کہ “کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا” مطلب ہر کام بتا کر کرتا ہے۔

ریاست مدینہ والو! مواخات مدینہ بھی یاد رکھو
وہ یہ بھی کہتا ہے کہ اسے فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس لیئے چور کا لفظ ہر لحاظ سے غلط ہے۔ وہ ن لیگ پی پی پی یا اے این پی اور جے یو آئی کی طرح تھوڑی ہے کہ جو عوام سے ڈرے گا۔ اس لیئے وہ مسلح ہو کر ووٹ سے لے کر کچھ بھی دن دیہاڑے گھر میں گھس کر حاصل کر سکتا ہے۔ اس کو چور نہیں ڈاکو کہتے ہیں۔ اس لیئے آئیندہ انہیں ڈاکو تو کہا جا سکتا ہے چور بالکل قبول نہیں ہے۔ امید ہے ساتھی تعاون کریں گے۔

فخر کاکا خیل کے پیج پر ایک صارف عمر وزیر نے لکھا ہے ” تبدیلی سرکار مہنگائی کا موازنہ دوسرے ملکوں سے کرکے عوام کو گمراہ نہ کرے، زرا تو عوام کو ان ملکوں اور ہماری قوت خرید اور مہنگائی کا فرق بھی بتائیں نا!!!
بنگلہ دیش میں بھی فی کس آمدن 2227 ڈالر ہے
جبکہ ہماری فی کس آمدن 1279 ڈالر ہے۔”

کئی اور صارفین نے عمران کے ساتھ نیازی لکھنے پر زور دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مہنگائی کو لے کر سب دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں لیکن بدقسمتی اس بات کی ہے کہ زمینی حقائق اس کے برخلاف دیکھائی دے رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے اشتہارات اور غیبی مدد لینے والے اب بھی مہنگائی پر عمران خان کی حمایت کی تاویلیں گھڑتے والے نہیں تھکتے۔ اسی طرح عوام بھی سوشل میڈیا سے باہر سڑکوں پر نکل کر اپنے اجساسات اور جزبات کا اظہار کرنے سے عاری دیکھائی دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے