کراچی پولیس نے شہر کے پوش علاقوں کلفٹن اور ڈیفنس میں سرگرم کرولا گینگ کو پکڑ لیا۔ کلفٹن میں ڈکیتی کی نیت سے بنگلے میں گھسنے کی کوشش اور فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ملزمان کو ساؤتھ پولیس نے ٹیکنیکل مدد کے ساتھ گرفتار کیا۔ ملزمان میں سکندر خان، اس کا بھائی سہیل خان اور ذیشان شامل ہیں۔گرفتاری کے وقت ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ملزمان کا تعلق انتہائی مطلوب کرولا گینگ کے سرغنہ محمد بلال کے گروہ سے بتایا جارہا ہے۔ محمد بلال پچھلے عرصے میں کلفٹن اور ڈیفنس میں ڈکیتیوں کا بازار گرام کررکھا تھا۔
ساؤتھ پولیس نے ایک کارروائی میں گروہ کے چار کارندوں گرفتار کرکے کرولا گینگ کی وارداتوں پر روک لگا دی تھی۔ محمد بلال نے نئے گرفتار ملزمان پر مشتمل کرولا گینگ کو دوبارہ متحرک کیا تھا۔موجودہ کارروائی کے نتیجے میں بھی محمد بلال پولیس کے ہاتھ نہ آسکا۔
ساؤتھ پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
کلفٹن اور ڈیفنس میں متحرک کرولا گینگ پولیس کے ہاتھ آگیا
القمر
