English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھل مگسی سے بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس پکڑی گئی

القمر

جھل مگسی سے ارشاد لاشاری

بلوچستان جھل مگسی سے بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس پکڑی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے. ڈپٹی کمشنر جھل مگسی شرجیل نور چنہ کی خصوصی ہدایت پر دوران گشت لیویز فورس جھل مگسی نے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوائلیٹی کی چرس ایک ویگو پک اپ سے برآمد کر لی ہے اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ وریندر لعل اور اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ نے لیویز تھانہ گنداواہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلدار گنداواہ ہادی بخش پہوڑ, لیویز رسالدار فدا حسین نے لیویز فورس کے ہمراہ دوران گشت مشکوک ویگو پک اپ گاڑی کی اطلاع دی جس پرکاروائی کی گئ۔
گاڑی سے اعلی کوالٹی چرس برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے تاہم ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے