English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی کے خلاف سب متحد، 20 اکتوبر سے ملک گیر احتجاج

القمر

چنیوٹ سے قیصرعلی بھٹی
پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ مہنگائی بیروزگاری بدامنی کے خلاف 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج
کیا جائے گا۔ مولانا غفور حیدری نے کہا ہے شیخ رشید وہ سیاسی خانہ بدوش ہے جو حکومت بدلنے کے ساتھ
ہی پارٹی بدل لیتا ہے شیخ رشید کو اپنی فکر کرنی چاہیے۔
چنیوٹ میں مرکزی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بیروزگاری بدامنی کے خلاف 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج
کریں گے۔
دو ہفتے تک احتجاج ہوگا جس کے بعد نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائےگا۔شٹرڈوان، پہیہ جام اور
لانگ مارچ کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ پارلیمنٹ سے استعفی کا آپشن بھی موجود ہے جس پر سوچا جاسکتا
ہے۔ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آپشن بھی موجود ہے۔ کروڑوں نوکریاں، لاکھوں گھر، چند مہینوں
میں قرضے اتارنے کا دعوی کیا گیا تھا۔
چنیوٹ آنے والی سڑک سے ساری پسلیاں ہل گئی ہیں۔ نئی سڑکوں کے منصوبے جھوٹ نکلے، یہ مزید
حکومت میں رہے تو لوگ بھوکے مریں گے۔ حالات مزید خراب ہونگے، آئے روز گھی، چینی، آٹے کی
قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،پوری قوم کو اس ملک اور معیشت کو بچانے کے لیے نکلنا ہوگا یہ
آخری حل ہے، طالبان نے سپر پاور کو شکست دی طالبان میں انقلاب آیا ہے۔ طالبان اچھے لوگ
ہیں مگر معیشت کی وجہ سے وہ بھی پریشان ہیں۔
شیخ رشید کو اپنی فکر کرنی چاہیے کہ اس حکومت کے بعد کہاں جانا ہے،شیخ رشید نے ہر حکومت
کے بعد نئی پارٹی کے ساتھ جانا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے