English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شبرایڈووکیٹ کی قیادت میں پی پی گوجر خان کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان کے سینئر رہنما سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے
کارکنوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، تاجروں، وکلا طلبہ اور مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام نے گوجرخان
میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ مظاہرہ کشمیر ہوٹل سے شروع ہو کر گوجرخان چوک میں اختتام پذیر ہوا جہاں مظاہرین نے جی ٹی
روڈ کو کچھ دیر کے لئے بند کر دیا۔ اس موقع پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ، رمضان مرزا ایڈووکیٹ، رہنما
جماعت اسلامی راجہ محمد جواد ،باسط بلال راجہ،بلال صغیر منہاس، قادر نواز قادری،مامون الرشید
ایڈووکیٹ اور سید لیاقت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا یہ احتجاج اس تحریک کا نقطہ
آغاز ہے جس کی کال پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی ،بیروزگاری اور پٹرولیم مصنوعات
کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دی ہے۔

مقررین نے کہا موجودہ حکمرانوں نے عوام کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے آئے روز کی مہنگائی نے عوام
سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مہنگائی
کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے