بحری جہاز آئی وی وائی اوشن کوچھ روزتاخیرکےبعد برتھ ملی تو کراچی کے شہریوں کےلیےآنے والی چالیس گرین لائن بسیں پورٹ پراتاردی گئیں۔اوشن نامی بحری جہاز چین سے گرین لائن پروجیکٹ کی چالیس بسیں لیکرچودہ اکتوبرکوکراچی پہنچاتھا۔
پچھلے ماہ 19 ستمبر کو چالیس بسیں بزریعہ بحری جہاز کراچی پہنچائی گئیں تھیں۔سرجانی ڈپو پر چینی ماہرین بسوں کا تکنیکی جائزہ لینے کےبعد ڈرائیوروں کوتربیت فراہم کرینگے۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وسط نومبر میں 80 گرین لائن بسیں کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں ہونگی۔کلئیرنگ کےبعد بسوں کوجلدی سرجانی بس ٹرمینل منتقل کیاجائےگا جہاں پہلے سے چالیس بسیں موجودہیں۔
