صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نابینا اور بہرے افراد کے لیے جدید ترین فٹ بال اسٹیڈیم اور کرکٹ پریکٹس اکیڈمی کاافتتاح کردیا ہے یہ سہولت ترکی حکومت کی طرف سے تحفے میں دی گئی ہے، یہ اسٹیڈیم خاص طور پر کراچی میں نابینا اور بہرے افراد کے لیے ایڈ ریو سکولوں اور کالجوں کے طلباء کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں حکومتی عہدیداروں، ترک سفارت کاروں، شہری رہنماؤں اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ پروجیکٹ TIKAترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی نے عطیہ کیا ہے جو کہ ترکی کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے تحت کام کرنے والی جمہوریہ ترکی کی سرکاری ڈونر ایجنسی ہے۔TIKA نے یہ بہترین فٹ بال گراؤنڈ اور کرکٹ ٹریننگ اکیڈمی قائم کی ہے جو کہ ایڈ ریو سکولز کے خصوصی بچوں کے لیے ترک قوم کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔اس موقع پر، ایڈ ریو ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر نادرہ پنجوانی نے TIKA اور اس کے کراچی پروگرام کوآرڈینیٹر مسٹر ابراہیم کاترسی اور حکومت ترکی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی بچوں کے لیے اس شاندار سہولت کے قیام پر ہم TIKAکے انتہائی مشکور ہیں،انہوں نے کہا کہ ایڈ ریوا سکول 1922 سے ان بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے خدمات انجام دے رہا ہیں اور الحمد للہ ہمارے ادارہ خدمت کے حوالے سے تاسیسی ادارہ ہے۔خصوصی تعلیمی ضروریات کے حامل ہزاروں طلباء نے IRWA (International Right of Way Association) سے گریجویشن کیا ہے اور کامیابی کے ساتھ کمیونٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور منفرداندازسے معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ملا رہے ہیں۔ ابراہیم کاترسی نے کہا کہ ان کی تنظیم نے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے لائبریریوں سے لے کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز اور میوزک کلاس رومز تک کئی منصوبے بنائے ہیں۔ TIKA کوکھیلوں کی وسیع سہولیات کے منفرد پروجیکٹ کا افتتاح کرنے پر فخر ہے جس سے ایڈ ریو کے خصوصی طلبا اور بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں فروغ حاصل ہوگا انہوں نے یہ بھی کہا کہ TIKA نے آئی آر ڈبلیو اے کے طلباء کو بین الاقوامی معیار کا جدید اسپورٹس گیئر فراہم کیا ہے تاکہ مرکزی کھیلوں کے مقابلوں میں میں ان بچوں کو بھی مساوی مواقعے میسر آسکیں۔
کراچی میں نابینا اور بہرے افراد کے لیے جدید ترین فٹ بال اسٹیڈیم کا افتتاح
القمر
