ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں‌ ڈینگی کی تباہ کاریاں، حکومت تعداد چھپانے لگی

پنجاب میں‌ ڈینگی کے کیسسز میں‌ اضافہ روکنے میں‌ناکامی کے بعد محکمہ صحت ڈینگی کیسز چھپانے
لگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیسز کے اعدادوشمار کئی گنا زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کہتے ہیں محکمہ صحت پنجاب ڈینگی کیسز کی مکمل تعداد رپورٹ کرنے سے
گریزاں ہے۔ ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 35 سے زائد ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت نے تاحال صرف 21 ہلاکتیں رپورٹ کی ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی
کیسز چھپانے کیلئے محکمہ صحت کے دونوں محکموں کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ڈینگی کیسز سے متعلق ڈیٹا شیئر کرنے سے محکمہ اسپیلائزڈ اور پرائمری ہیلتھ کو روک دیاگیا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 2626 مقامات سے لاروا کی تشخیص ہوئی۔ صوبہ بھر میں
593 کنفرم، 281 ممکنہ، 1752 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
پنجاب کی 195 یونین کونسلز میں ڈینگی پھیلنے کا انتباہ جاری کیا گیا. صوبائی درالحکومت لاہور میں
1014 ڈینگی کے کیسز کی تشخیص ہوئی۔
لاہور سے 383 کنفرم، 121 ممکنہ اور 510 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے گزشتہ روز
پنجاب میں صرف 412 اور لاہور میں 332 کیس رپورٹ ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں