تحریک لبیک پاکستان کا لاہور میں گرینڈ بیٹری اسکیم موڑ ملت پارک کے قریب دھرنا جاری ہے
گزشتہ شب لاہور سمیت راولپنڈی میں ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا اور گرفتاریاں کی
گئیں لیکن دھرنا ختم نہیں کرایا جاسکا.
دھرنے سے متعلق لمحہ لمحہ کی خبریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے سے بچانے کے لیے پنجاب حکومت
نے تحریک لبیک کے مرکزی دفتر کے اطراف اور گلشن راوی سمن آباد شیرا کوٹ نواں، سوڈیوال ، لیرک
چوک یتیم خانہ ، ملت پارک اور سبزہ زار کے علاقوں میں موبائل اور انٹر سروس بند کر دی ہے.

ٹی ایل پی کے سیکڑوں کارکن اب بھی دھرنا دیے بیٹھے ہیں. مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ان کے قائد
علامہ سعد رضوی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اگر حکومت نے اپنے وعدہ پر عمل نہ کیا تو پھر
ملک بھر میں دھرنے اور مظاہرے شروع کر دیے جائیں گے.
