ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہندو برادری سمیت سب کو حقوق دیں گے، چیف جسٹس گلزار

چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ آئین پاکستان پاسداری کرتے رہیں گے
پاکستان میں سب کو مذہبی آزادی ہے اور یہ مذہبی آزادی قائد اعظم محمد علی جناح نے دی آئین اور
قانون کے تحت ہندؤ سمیت تمام اقلیتوں کو حقوق دیں گے
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد حیدرآباد جی او آر کالونی میں شیو مندر میں نوراتری کے
میلے کے موقع پر ہندو برادری کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا بہت سارے مندروں
کے معاملات میرے سامنے آئے ہیں جتنی بھی ہندو برادری کی املاک پر قبضے ہیں انہیں واپس کیا جائے

پاکستان کے آئین نے کہا ہے کہ ہر مذہب کے لوگوں کی بات سننی ہے آئین اور قانون کے تحت ہندؤں
سمیت تمام اقلیتوں کو حقوق دیں گے ہندو برادری کے بہت سارے مقدمات عدالت میں آتے ہیں ہم پوری
کوشش کرتے ہیں کہ ہندوؤں کے مقدمات حل کریں
انہوں نے کہا جتنی بھی مذہبی جماعتوں کی عبادت گاہیں ان کی ہمیشہ سپریم کورٹ حفاظت کرے گی
ہٹڑی مندر بھونگ شریف مندر اور دیگر مذہبی مقامات کی سپریم کورٹ نے ہمیشہ حفاظت کی ہے
انہوں نے نوراتری کے موقع پر ہندو برادری کو مبارک باد بھی پیش کی.

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں