English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے لیے بے چین

القمر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان آج اپنا دوسرا میچ ٹورنامنٹ کی ایک اور مضبوط ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف
کھیل رہا ہے۔ شام سات بجے شارجہ اسٹیڈیم میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت تمام گیارہ کھلاڑی کیویز کو زیر کرنے کے لیے بے چین ہیں۔
مختصر ترین فارمیٹ کے پہلے میچ میں بھارت کو عبرت ناک اور تاریخی شکست دینے کے بعد ٹیم کے
حوصلے بلند ہیں۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 92 ورلڈ میں جس طرح ہمارے سینئرز نے کیویز کو پے درپے شکستیں دی تھیں
ہم بھی آج اسی جوش و ولولہ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور سرخرو ہوکے باہر نکلیں گے۔

پاکستان کے شائقین بھی پرامید ہیں کہ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم کے 11 کھلاڑی ملک و قوم کا سرفخر
سے بلند رکھنے کے لیے جان کی بازی لگادیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا آغاز بہتر ہونے پر شائقین کرکٹ کی امیدیں اور توقعات بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں لیکن
کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فتح یاب ہوتے ہیں۔
پاکستان نے پہلے میچ میں‌ یک طرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی بابر اعظم
رضوان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 13 بالز پہلے ہی 151 رنز کا ہدف پورا کر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے