English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سمیت سندھ کورونا سے محفوظ، کوئی موت نہیں‌ ہوئی

القمر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی اور اموات کی مجموعی تعداد تعداد گزشتہ روز 7551 برقرار رہی اور 14237 ٹیسٹ کیے جانے پر 342 نئے کیسز سامنے آئے۔
یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں کہی۔ کورونا وائرس سے متعلق گزشتہ روز کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی اور موات کی مجموعی تعداد گزشتہ روز کی 7551 برقرار ہےجوکہ شرح اموات 1.6 فیصد بنتی ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 14377 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 342 کیسز کا پتہ چلا جو کہ 2.4 فیصد موجودہ تشخیصی شرح ہے۔ اب تک 6331426 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن کے نتیجے میں467203 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں سے 95.9 فیصد یعنی 447748 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 133 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 11904 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 11663 گھروں میں ، 26 آئسولیشن مراکز میں اور 215 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 214 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 15 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق 342 نئے کیسز میں سے 60 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 29 ، ضلع وسطی 17 ، شرقی 12 ، ملیر 2جبکہ کورنگی اور غربی سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ حیدرآباد میں 34 ، مٹیاری 32 ، قمبر 25 ، بدین اور دادو 23-23 ، جامشورو 20 ، ٹنڈو الہیار 16 ، تھرپارکر 15 ، نوشہروفیروز 14 ، میرپورخاص 13 ، شہید بے نظیر آباد 12 ، سکھر اور سانگھڑ 9-9، ٹھٹھہ 8، شکارپور 7، لاڑکانہ 5، گھوٹکی اور جیکب آباد 4-4 کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے