English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فائزر ویکسین سرٹیفیکٹ بنانے کے تیس سے چالیس ہزار روپے وصول کئےجانےکاانکشاف

القمر

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے کراچی میں کارروائی کرکےکورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفیکٹس بنانے والے گروہ کے گیارہ کارندے گرفتارکرلیےہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل عمران ریاض کے مطابق تمام ملزم آپس میں رابطے میں تھے، سب کا تعلق ایک ہی گروہ سے ہے۔کچھ عناصر این سی او سی کی کاوشوں کو متاثر کررہے ہیں۔ایف آئی اے حکام کےمطابق چودہ افراد پرمشتمل گروہ کے گیارہ کارندے گرفتار کئے جاچکے ہیں۔گرفتار ملزموں کےموبائل فونز کی جانچ جاری ہے۔لیم ٹیکینیشن اور لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی گروہ میں شامل ہیں۔ٹریول ایجنٹس بھی اس گروہ کاحصہ ہیں۔عمران ریاض کےمطابق ٹریول ایجنٹس بھی مسافروں
کو بیرون ملک بھجوانے کی لالچ میں جعلی سرٹیفیکٹ بنوارہے ہیں۔اندرون ملک سفر کے خواہشمند افراد بھی جعلی سرٹیفیکٹ بنوارہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اےکے مطابق ایسے ملزم بھی گرفتار ہوئے جو ویکسین کا نام بھی تبدیل کررہے ہیں۔فائزر ویکسین کا سرٹیفیکٹ بنانے کے تیس سے چالیس ہزار روپے وصول کئے جارہے تھے۔چودہ افراد میں سے دو محکمہ صحت کے ملازمین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے