English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے میدان سج گیا

القمر

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے لاہور میں‌ بھی میدان سج گیا پولنگ شام پانج بجے
تک ایک گھنٹے کے وقفے سے جاری رہے گی

لاہور سمیت ملک بھر میں 11 پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ کاعمل جاری ہے بار کے3 یزار 121 ووٹرز اپنا حق
رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں.

دو صدارتی امیدواروں سردار لطیف کھوسہ اور احسن بھون کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے.
سردار لطیف کھوسہ کوحامد خان اور احسن بھون کوعاصمہ جہانگیر گروپ کی حمائت حاصل ہے.

پنجاب سے نائب صدرکے چار امیدوار میدان میں ہیں. پنجاب سے نائب صدر کی نشست پرچودھری امتیاز احمد
کمبوہ، چوہدری محمد ابراہیم مد مقابل ہیں.
خاور اکرام بھٹی اور سید سبطین اختر بخاری بھی میدان میں ہیں سیکریٹری کی نچست پرتین امیدواروں
وسیم ممتاز ملک، حماد اکبر اور مقتدر اختر شبیر شامل ہیں.

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے