English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیربیس پر کثیر ملکی عسکری فضائی مشق

“ڈسٹنگوشڈ وزیٹرز ڈے” کی مناسبت سے تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والی عسکری قیادت نے
پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیربیس پر جاری کثیر ملکی عسکری فضائی مشق ”ایسز میٹ 2-2021”
کا جائزہ لیا۔


معزز مہمانان گرامی میں ائیر وائس مارشل امتیاز ستار (کمانڈر ایئر فورس اسٹریٹجک کمانڈ)، میجر
جنرل آصف محمود گورایا(جی او سی 3 ائیر ڈیفنس ڈویژن)، ائیر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری
(ڈائیریکٹر جنرل جوائنٹ آپریشنز)، ائیر وائس مارشل کاشف قمر(ڈائیریکٹر جنرل لاجسٹکس)، ائیر وائس
مارشل اکرام نور (مشیر برائے ایڈمنسٹریشن سربراہ پاک فضائیہ)، ائیر وائس مارشل عاصم رشید ملک
(ڈائیریکٹر جنرل ایرو انجنیئرنگ) اور ریئر ایڈمرل نعیم سرور (ڈائیریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پاک بحریہ)
شامل تھے۔
پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ 15 اکتوبر، 2021 سے شروع ہونے والی دوہفتوں پر محیط ان فضائی
مشقوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں جبکہ برطانیہ اور ازبکستان کی فضائیہ کو بطور مبصر
مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے