English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم پاکستان حیدرآباد کے 100 کارکن اور رہنما پیپلز پارٹی میں شام

القمر

حیدرآباد مین ایم کیو ایم پاکستان کے سو سے زائد کارکن اور بلدیاتی نمائندوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت
کا اعلان کردیا اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی اور پی پی ضلع حیدرآباد کے صدر
صغیر قریشی نے حیدرآبادپریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہاکہ حیدرآباد اور لطیف آباد سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے سیکٹر انچارج اور
رہنما سابق یوسی چیئرمینوں نے پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
پی پی عوامی جمہوری پارٹی ہے جو ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں رہی ہے حیدرآباد میں
جلد کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کرائے جائیں گے۔
سٹی اور لطیف آباد کے لئے الگ الگ ترقیاتی اسکیمیں سندھ حکومت نے دی ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ
وفاقی حکومت یحی ثانی حکومت ہے جس نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔
پی پی ملک میں بڑھتی ہوئی بے لگام مہنگائی کے خلاف بھر پور احتجاج کررہی ہے اس موقع پر احسان
ابڑو، پاشاقاضی، رجب خاص خیلی ودیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے