نوشہرہ ورکاں سے عمران بخاری
مخالفین کی انتقامی سیاست علاقے میں انتشار پیدا کر رہی ہے صبر اور تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے اسی کی بدولت عوام کا اعتماد حاصل ہے اور آج چیئرمین ضلع کونسل ممبر قومی اسمبلی ممبران صوبائی اسمبلی چیئرمین میونسپل کمیٹی اور علاقے بھر کے چیئرمین یونین کونسل کے عوامی عہدے ہمارے گروپ کے پاس ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے ٹاؤن ہال میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر اقبال صدیق سدھو کے خلاف تھانہ انٹی کرپشن میں میونسپل کمیٹی کی دوکانوں پر قبضہ کا جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کیا گیا حالانکہ وہ باقاعدگی سے کرایہ ادا کر رہے تھے دراصل یہ سیاسی انتقام کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کی ملکیتی دوکانات پر قبضہ کی سازش ہے جو کہ ٹاؤن ناظم اظہر قیوم ناہرا کے دور میں بھی کی گئی تھی جو ہم نے ذاتی اور قانونی ذرائع استعمال کر کے ناکام بنائی تھی جو ہماری ذمہ داری تھی اسی طرح چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری گلزار احمد باٹھ کے خلاف بھی محکمہ انٹی کرپشن میں سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں جھوٹا مقدمہ درج کروا کر ان کی رائس ملز سیل کی گئی ہے چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ چوہدری مظہر قیوم ناہرا کے خلاف بھی جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی کوشش ہوئی جو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ناکام ہوئی ہیں ہمارے گھر فلور اور رائس ملز کو سیل کرنے آڈر جاری ہوئے اسی طرح ہمارے عام معصوم اور بے گناہ کارکنوں کے خلاف ہر سطح پر انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں مخالفین کی تمام تر توجہ صرف اور صرف انتقامی سیاست پر ہے تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال میں دور میں عوام کے مسترد شدہ ٹکٹ ہولڈرز ہمارے منظور شدہ منصوبوں کا افتتاح کر کے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں حلقہ میں ان کا ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع ہو سکا سوشل میڈیا پر لمبے چوڑے زبانی دعوؤں کے علاؤہ ان کی کوئی اور کارکردگی نہیں انہوں نے سرکاری افسران سے کہا کہ وہ ریاست کے ملازم بنے اور ہمارے کارکنوں کے خلاف جھوٹی کاروائیوں سے گریز کریں اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری گلزار احمد باٹھ کونسلر حضرات جماعت اسلامی کے راہنماء اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
