English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے افغانستان کو بھی شکست دے دی، آصف علی کے 4 چھکے

القمر

پاکستان نے افغانستان کو بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ناک آؤٹ کردیا۔ میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔ اس فتح کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی مزید آسان ہو گئی ہے۔
دبئی میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کی۔ قومی بولرز نے ٹاپ اور مڈل آرڈر کو تتربتر کردیا۔
ایک موقع پہ چھہتر رنز پر افغان کے چھ کھلاڑی ہو چکے تھے اس میں اہم کردار عمادوسیم کا رہا انہوں نے دو وکٹیں لیں۔
پھرگلبدین اورکپتان نبی نے کاؤنٹر اٹیک کیا اور شاندار اکہتر رنز کی ناقابل شکست شراکت بنائی۔
دونوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے آخری تین اوورز میں تینتالیس رنز جوڑے۔ ٹوٹل سات وکٹوں پر ایک سو سینتالیس تک پہنچ گیا۔
اس طرح پاکستان کو پہلے دو میچ کی طرح کا ہدف ملا جس کے حصول میں افغانی اسپنرز نے مشکل میں ڈالا۔ محمد رضوان جلد وکٹ گنوابیٹھے ان کا باونڈری لائن میں نہایت ہی عمدہ کیچ لیا گیا۔
ان کے بعد فخرزمان نے تیس اور حفیظ دس رنز بناکر چلتے بنے۔
بابراعظم نے اکیاون رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پھر شعیب ملک بھی آؤٹ ہوئے تو ہلچل مچ گئی۔
اس مرحلہ پر میچ پھنس چکا تھا اور دو اوورز میں 24 رنز کا ہدف بھی مشکل دیکھائی دینے لگا تھا۔
اس مرحلے پر آصف علی نے کریم جنت کو ایک اوور میں چار چھکے جڑدیئے اور گرین شرٹس نے ہدف ایک اوور قبل پورا کرلیا۔
آصف علی نیوی لینڈ کی طرح افغانستان کے خلاف بھی مرد میدان ٹہرے۔ پاکستان ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست ٹیم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے