English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جے این یو: کشمیر کے موضوع پر منعقد ہونے والا ویبینار زبردستی منسوخ کروادیاگیا

یونیورسٹی میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی

imageنئی دہلی (ساوتھ ایشین وائر):بھارت کی معروف یونیورسٹی ،جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہونے والا کشمیر کے متعلق ویبینار زبردستی منسوخ کروادیاگیا۔جے این یو میں سنٹر فار ویمن اسٹڈیز کی طرف سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا تھا، جس میں مقبوضہ کشمیر کا لفظ استعمال کیا گیا جس کے بعد کیمپس میں احتجاج شروع ہوگیا۔ ساتھ ہی اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سینٹر فار ویمن اسٹڈیز کے زیر اہتمام پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس پروگرام کے بارے میں جے این یو کے وائس چانسلر پروفیسر ایم جگدیش کمار نے کہا کہ سنٹر فار ویمن اسٹڈیز کی جانب سے رات 8:30 بجے ‘جینڈر ریزسٹنس اینڈ ٹرسٹ چیلنجز ان پوسٹ 2019 کشمیر’ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی اس پروگرام کی اطلاع ملی، منتظمین کو پروگرام کو فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ استاد نے ایسے پروگرام کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ سے اجازت نہیں لی تھی۔ یہ پروگرام یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر منعقد کیا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جے این یو میں بھارت کے خلاف کوئی پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنوں نے پروگرام کے انعقاد کے خلاف احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔ جے این یو یونٹ کے صدر شیوم چورسیا نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اے بی وی پی جے این یو میں بھارت مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے