وزیر آباد سے سید ضمیر کاظمی
وزیر آباد میں کالعدم مذہبی جماعت نے لانگ مارچ کے دوران گکھڑ میں بلدیہ آفس سے باکٹ اور ہیوی
ٹریکٹر قبضہ میں لے لیا.
گکھڑ بلدیہ کے دفتر کے قریب سے گذرتے ہوے کالعدم مذہبی جماعت کے جتھے نے بلدیہ آفس پر ہلا بول
دیا. سی او بلدیہ کے دفتر توڑ پھوڑ کی اور دفتر میں موجود عملہ سے سکر مشین کی چابی طلب کرتے
رہے.
عملہ نے چابی نہ ہونے کا بول کر جان چھڑوائی. جتھے نے سکر مشین کے شیشے توڑ دیئے اور سی
کے دفتر کا دروازہ بھی توڑ ڈالا.
جتھے میں شامل افراد نے بلدیہ آفس کے صحن میں کھڑے ٹریکٹر اور باکٹ پر قبضہ جما لیا اور صحن
میں کھڑے دو موٹر سائیکل بھی لے گئے.
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کالعدم جماعت تحریک لبیک کے کارکنان ٹریکٹر اور باکٹ
اسٹارٹ کر کے ساتھ لے جا رہے ہیں.
