نواب شاہ سے اسد بخاری
نواب شاہ میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محسن علی شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے کی
تعمیر سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اس لئے عوامی سہولت کے اس منصوبے کے لئے
نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں حیدرآباد سکھر موٹر وے کی تعمیر کے سلسلے
میں ضلع شہید بینظیر آباد اور نوشہرو فیروز میں لینڈایکوزیشن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت
کرتے ہوئے کیا.
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد تاشفین عالم،جنرل مینیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایم 6 سکھر شام سندر، ریجنل ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی جھانگیر لاڑک سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید محسن علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے کی تعمیر سے ملک کی ٹرانسپورٹیشن میں مزید آسانی ہوگی جبکہ علاقہ مکینوں کو سفر کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں گیں انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے کی حدود میں آنے والےکھاتیداروں کی زمینیں آتی ہیں ان کو بروقت معاوضہ دینے کے لیے ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے تاکہ کھاتے داروں کو اپنی زمین کا معاوضہ جلد مل سکے اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے جنرل مینجر نیشنل ہائی وے شام سندر نے بتایا کہ اس منصوبے پر 2015 2016 میں ورکنگ پیپر ہوچکا ہے اس کو نظر میں رکھتے ہوئے کام مکمل کیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے 14 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ حیدرآباد، مٹیاری،نواب شاہ، خیرپور، نوشہروفیروز،سکھر اضلاع سے گذرنے والے اس موٹر وے کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کو قومی سطح پر آمدرفت میں آسانی ہوگی اس اسکیم میں آنے والی زمین کے کھاتے داروں کو ان کی زمین اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا مناسب معاوضہ دیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے ایم 6 ، 306 کلو میٹر 6 لائینوں پر مشتمل ہے جس کی زمین کے حصول کے لیے فنڈز مل چکے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ موٹروے کی تعمیر کےکام کی نگرانی کے لءے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے 5 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 8 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مقرر کئے گئے ہیں۔
حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر، کمشنر محسن شاہ کی زیرصدارت اجلاس
القمر
