English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک لبیک کا دھرنا، مفتی منیب اوراے کی ڈی کی آرمی چیف سے ملاقات

القمر

کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے دھرنے اور احتجاجی ریلی نے پنجاب بھر میں
حالات کو خراب کر رکھا ہے. حکومت کی کوششوں‌ کے باوجود کالعدم تحریک دھرنا ختم نہیں‌ کر رہی ہے
حالات مزید خراب ہونے سے بچانے اور لوگوں‌ کی جان و مال محفوظ کرنے کے لیے پنجاب میں رینجرز
تعینات کر دی گئی ہے.

معاملات بہتر کرنے کے لیے اب مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے مفتی منیب الرحمان اور عقیل
کریم ڈھیڈی کے ساتھ وزیراعظم اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے.
خیال رہے پچھلے دو روز سے تحریک لبیک کے کارکن وزیر آباد میں‌ دھرنا دیے بیٹھے ہیں.
دوسری جانب رینجرز اور پولیس بھی الرٹ ہے اور انہیں‌ گجرات کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے
تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں.

اب امید ہے کہ حالات مزید خراب نہیں‌ ہوں گے اور صورت حال بہتر ہو جائے گی. کالعدم تحریک
فرانس کے سفیر کو پاکستان سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ فرانسیسی سفیر
پاکستان میں نہیں ہیں اس کے باوجود کالعدم تحریک نے ملک بھر میں پرتشدد کارروائیاں کیں۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے