وزیرآباد سے ضمیر کاظمی
ضلع گوجرانوالہ کے شہر وزیرآباد میں کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے لانگ مارچ
کا جی ٹی روڈ پر پڑاؤ کا آج تیسرا روز ہے. حکومت کے ساتھ مذاکرات پر عملدرآمد تک تحریک
لبیک نے یہاں رکنے کا فیصلہ ہے.

کالعدم جماعت کے پڑاؤ کی وجہ سے کئی روز سے جی ٹی روڈ مسلسل بند ہے اور ٹرین سروس
بھی معطل ہے. یہی نہیں گجرات گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کا بھی ایک دوسرے شہر کے ساتھ زمینی
رابطہ بھی منقطع ہے.
منفی پروپیگنڈہ اور افواہوں کا بازار بند کرنے کے لیے علاقے میں کئی روز سے انٹر نیٹ کی سروس
بھی متاثر ہے. انٹر نیٹ سروس معطل ہونے سے آن لائن بکنگ میں مشکلات کا سامنا ہے اور کاروبار
زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے.
نمائندہ خبر والے کے مطابق جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث لاکھوں شہریوں کے مسائل میں اضافہ
ہوتا جارہا ہے. علاقے میں پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قلت ہوچکی ہے. تعلیمی ادارے، اسکولز
کالج اور سرکاری دفاتر پر تالے پڑے ہوئے ہیں.
وزیر آباد کے شہری گھروں میں محصور ہیں اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے تحریک لبیک کے کارکن
شہر بھر میں جتھوں کی شکل میں پھررہے ہیں. اس صورت حال سے شہری خوف زدہ ہیں.

وزیر آباد کے پولیس اسٹٰشنز پر بھی تالے لگے ہوئے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او آفس کے
افسران آگے پیچھے ہو گئے ہیں.
شہر سے پولیس اور انتظامیہ کے غائب ہونے پر عدم تحفظ کی وجہ سے انجمن تاجران نے بازار بند
کرنے کا اعلان کر دیا ہے. لاء اینڈ آرڈر کی مخدوش صورت حال میں شہری انتظامیہ کے بغیر شہری
پریشان ہیں.
