ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرنٹیئر کور نارتھ میوند رائفلز اور خوشحال بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

فرنٹیئر کور نارتھ میوند رائفلز کی جانب سے پرامن اور خوشحال بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ بارکھان میں منعقد کیا گیا ۔ ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں بارکھان کے بہترین ٹیموں نے شرکت کی ۔ فائنل میچ کیتھران الیون اور حاجی کوٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں کیتھران الیون نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ فائنل میچ میں مہمان خصوصی ڈی سی بارکھان اور ایف سی ونگ کمانڈر کے علاوہ قبائلی عمائدین اور شائقین کرکٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فائنل میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں خصوصی جوہر دکھانے والے کھلاڑیوں اور ونرز و رنرز ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ مقامی عمائدین نے فرنٹیئر کور نارتھ میوند رائفلز کی جانب سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اس طرح کے مزید ایونٹس کے انعقاد کا مطالبہ کیا تاکہ جوانوں میں مٹبت روپے اور رجحانات کو پروان چڑھایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں