وزیرآباد سے ضمیر کاظمی
وزیرآباد میں کالعدم تحریک کا لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔ حکومتی مذاکرات اور معاہدے کے بعد
مذہبی جماعت کے قافلے نے قیادت کے حکم پر جی ٹی روڈ اور اللہ والا چوک خالی کردیا۔شرکاء نے
قریبی پارک میں خیمے لگا لیئے.
جب تک قائد سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوتی وزیر آباد میں ہی دھرنا جاری رکھے گے قائدین نے دو ٹوک
اعلان کر دیا جبکہ شہریوں کیلئے اندرون شہر تمام راستے کھول دیئے گئے اور چناب ٹول پلازہ کے
دونوں اطراف پولیس اور رینجرز تعینات تاحال وزیرآباد جی ٹی روڈ بائے پاس کا راستہ بحال نہ ہوسکا۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے اعلی حکام کے حکم کے بعد جی ٹی روڈ بائے پاس اور چناب ٹول پلازہ
پر بنائی گئی خندقیں بند کریں گے رکاوٹوں کو ہٹایا جائے گا.
تاحال مین جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی بالکل معطل ہے اور مسافر و مال بردار گاڑیاں مین جی ٹی
روڈ پر پھنسی ہوئی ہیں اور جڑواں شہر وزیرآباد و گجرات میں رابطہ منقطع ہے.
کالعدم جماعت کے کارکنان کا اب پڑائو حامد ناصر چٹھہ اور بینکرز پارک میں ہے اندرون جی ٹی روڈ
سیالکوٹ روڈ ڈسکہ روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال ہے بلدیہ ملازمین نے اندرون جی ٹی روڈ سے
صفائی کر دی ہے.
شہر کے تعلیمی ادارہ جات جزوی طور پر کھل گئے سرکاری دفاتر میں بھی افسران پہنچ گئے جوڈیشل
کمپلیکس۔ وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سروس مکمل بحال انٹر نیٹ سروس بدستور بند جبکہ
تھانہ جات سے سیکیورٹی عملہ تاحال غائب اور تھانہ جات پر تالے پڑے ہوے ہیں.
