کراچی کا منوڑہ واٹر فرنٹ بیچ ان خوبصورت تفریحی مقامات میں سے جو شہریوں کو صاف ستھرے
ماحول میں تفریح فراہم کرتا ہے۔
منوڑہ کے مقام پر کراچی امپروومنٹ آف واٹر فرنٹ ڈولپمنٹ کے 650 ملین روپے کے منوڑہ بیچ
منصوبہ کا وزیر اعلیٰ سندھ مرا علی شاہ نے 30 اکتوبر کو افتتاح کیا ہے۔
کراچی میں کلفٹن سے منوڑہ بیچ تک فیری سروس کا منصوبہ
افتتاح کے فوری بعد شہریوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچنے لگی اور لطف اندوز ہونے لگے۔ بہتر ماحول
میں تفریح کی سہولت ملنے پر لوگوں کے چہروں پر سکون و اطمینان تھا لیکن دوسری جانب اس
صاف ستھرے ماحول کو خراب کرنے والے لوگ بھی وہاں موجود تھے۔
بعض افراد کھا پی کے ریپرز اور پان گٹکے کی پچکاریاں مارتے ہوئے دیکھے گئے۔ صاف ستھرے
ماحول کو گندگی سے آلودہ کیا جارہا ہے۔
حکومت نے پرفضا مقام پر ایک تفریح کی سہولت ہمیں فراہم کردی ہے لیکن اس کی دیکھ بھال کرنا
ہماری بھی زمہ داری ہے. جگہ جگہ گٹکے اور پان کی پچکاریوں سے ہم کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟
خدارا ہوش کے ناخن لیں، گندگی پھیلانے سے گریز کریں اپنا کچرا گھروں کی طرح باہر بھی
کچرہ دانی میں ڈالیں۔
اسلام بھی صفائی پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہے اسی لیے صفائی کا نصف ایمان کہا گیا۔ تو آپ لوگ بھی
سمجھیں ارد گرد کا ماحول صاف رکھنے میں حکومت کے ساتھ ساتھ آپ بھی اپنا کردار ادا کریں۔
No related posts.
