English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں‌ جرائم کی شرح میں کمی اور ڈاکو راج بھی ختم ہوچکا

القمر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ نسل کو بچانے اور
آنے والوں کو محفوظ رکھنے کیلئے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے۔ آج سندھ میں ڈاکو موجود نہیں اور
جرائم کی شرح بھی کم ہوئی ہے۔ تھرپارکر میں جرائم نہ ہونے کے برابر ہے۔

مراد علی شاہ حیدرآباد میں سندھ کاجیلوں میں سیکیورٹی سسٹم اور اکیڈمی کی حوالگی کی تقریب سے
خطاب کررہے تھے۔ مرا علی شاہ نے کہا معاشرے میں جرائم اور کرپشن بہت ہے، جرائم اور کرپشن
کرنے والوں کو سزائیں دینا بھی ضروری ہے۔

قومی اسمبلی قانون سازی کے لیے کچھ نہیں کر رہی، وزیراعلی سندھ

مجرم بھی انسان ہیں جن کی سہولیات اور بہتری کیلئے ہمیں سوچنا ہوگا، اسی بہتری کو دیکھ کر جیلوں
کی سیکیورٹی اور سسٹم کو بہتر سے بہتر کیا جارہا ہے۔ سندھ آج بڑے جرائم اور ڈاکو کلچر سے باہر
ہوگیا ہے، سندھ میں 80ء کی دہائی تک ڈاکو راج عروج پر تھا لیکن آج سندھ میں ڈاکو موجود نہیں
اور جرائم کی شرح بھی کم ہوئی ہے۔ تھرپارکر میں جرائم نہ ہونے کے برابر ہے.

اقوام متحدہ اور امریکہ کے تعاون سے کورٹ سمیت بہت سارے کام کریں گے کیونکہ ہم سندھ کی بہتری
کیلئے کوشاں ہیں۔ سندھ میں منشیات کا خاتمہ ضروری بن چکا ہے اس سے ہماری نسلیں تباہ ہورہی ہیں
منشیات کو ہم برداشت نہیں کریںگے ، موجودہ نسل کو بچانے کیلئے آنے والوں کو محفوظ رکھنے کیلئے
منشیات کا خاتمہ ضروری ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے