English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملیر ہالٹ تا نمائش ریڈ لائن کوریڈورمنصوبہ 250 بسیں چلیں گی

القمر

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن کوریڈور منصوبہ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر کراچی کو منصوبہ کے بارے میں تفصلیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شرقی اور جنوبی کے ڈپٹی کمشنرز واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،بلدیہ عظمی ، کے ڈی اے ضلعی بلدیاتی اداروںکے افسرن ۔ٹرانس کراچی ،کے الیکڑک، سوئی سدرن گیس ، پی ٹی سی ایل این ٹی سی، کے نمائندوںنے شرکت کی۔ٹرانس کراچی کے نمائندوں نے کمشنر کو بریفنگ دی اجلاس میں کوریڈو ر پر یو ٹلٹی لائنوں کی منتقلی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔کمشنر نے یوٹلٹی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ منصوبہ پر عملدرآمد مین تعاون کریں کوریڈو ر میں حائل لائنوں کی منتقلی کا کام جلد مکمل، کریں منصوبہ پر کام شروع کرنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا کمشنر کو بتایا گیا کہ ریڈ لائن کوریڈورمنصوبہ بی آرٹی منصوبہ کا حصہ ہے جس کے تحت ملیر ہالٹ سے نمائش تک بائیو گیس سے چلنے والی بسیں چلائی جائیں ٹینڈرنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جلد کام ایوارڈ کر دیا جائے گا امید ہے اگلے ماہ دسمبر میں تعمیراتی کام شرو ع کر دیا جائے گا ۔ منصوبہ پر پانچ سو ملین امریکی ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔عالمی مالیاتی اداروںایشیاترقیاتی بنک کا تعاون حاصل ہے انھوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں ہر ممکنہ تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے