English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان بنگلہ دیش دوستی پر لاہور میں‌ کل جماعتی کانفرنس کا اعلان

القمر

پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام ایک مذہب کے ماننے والے ہیں. تہوار بھی ایک ہی ہیں لیکن پھر
بھی دونوں‌ کے تعلقات پچاس سال سے اتار چڑھاؤ‌ کا شکار رہے ہیں.

پانچ دہائیوں سے ایک قدم آگے تو دو قدم پیچھے والی مثال رہی ہے. لیکن دونوں‌ جانب سے پاکستان
اور بنگلہ دیش کے عوام کو جوڑنے کی کوششیں‌ ہوتی رہی ہیں.

انہی کوششوں‌ کے سلسلے میں دونوں‌ جانب کے نوجوان پھر سے متحرک ہو چکے ہیں. پاکستان کے
شہر لاہور میں‌ یوم اقبال پر 9 نومبر کو “پاک بنگلہ فرینڈشپ” کے نام سے کل جماعتی کانفرنس کا
انعقاد کیا جارہا ہے.

ڈاکٹر علاقمہ اقبال اور رابندر ناتھ ٹیگور کے فلسفہ کی روشنی میں‌ نوجوان پھر سے ایک قوم اور ایک آواز
بن کر مشترکہ جدوجہد کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

اس کانفرنس میں ماضی، حال اور مستقبل کی باتیں ہوں گی۔ دوستی کے ساز چھیڑے جائیں‌ گے۔
جب ساتھ بیٹھیں گے تو پھر بات ہو گی تجارت کی، کھیلوں‌ کی، ثقافت کی اور مزید دو طرفہ دلچسپی
کے امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔

دنیا کی بدلتی صورت حال باالخصوص جنوب ایشیا کی صف بندیوں، معیشت اور خطے کی تنظیم
سارک کو پھر سے فعال کرنے پر بھی بات ہو گی.

1947 میں تقسیمِ ہند کے وقت بھی بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کا جغرافیائی تعلق نہیں تھا تاہم ذہنی
اور قلبی رشتہ تھا جو آج بھی اتار چڑھاؤ کے ساتھ برقرار ہے۔ اس تعلق کو دوبارہ سے شک و شبہات
کی ٹوٹی پھوٹی ناہموار سڑک کے بجائے دوستی کی ہموار شاہراہ پر لانا ہے۔

خوش قسمتی سے دونوں‌حکومت کی جانب سے نئی سوچ پیدا ہو رہی ہے اس سوچ کو ہرسطح پر
پروان چڑھانے کے لیے نوجوانوں‌ کی کاوش کا سب کو خیرمقدم کرنا چاہیے۔

دعا خدا سے یہ محبت یوں ہی بنی رہے
جسم دو رہے مگر جان ایک ہی بنی رہے

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے