روشنی اور مٹھائی کا تہوار دیوالی پوری ہندو برادری بڑے جوش خروش سے منارہی ہے ۔ اس تہوار کو
لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا تہوار بھی کہتے ہیں۔
ہندو دھرم میں دیوالی سے بڑا کوئی تہوار نہیں اور سارا سال لوگ نومبر کے مہینہ کا انتظار کرتے ہیں۔
دیوالی کی تقریبات نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی شروع کر دی جاتی ہیں لیکن چار نومبر کو اس تہوار
کو بھرپور جوش و خروش اور ولولہ کا اطہار کر کے منایا جاتا ہے۔
ہندو برادری اپنے گھروں اور دفاتر کو خصوصی طور پر رنگ برنگی روشنیوں سے روشن کرتی ہے۔
ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیے جاتے ہیں۔
تقریبات کا بھرپور انتظام کیا جاتا ہے جن میں خواتین اور بچے خوب تیار ہوکر شرکت کرتے ہیں اس موقع
پر آتش بازی کی جاتی ہے اور چراغ روشن کر کے دعائیں مانگی جاتی ہیں۔
ہندوبرادری کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی جزبہ خیرسگالی کے تحت ان تقریبات میں شریک ہوتے ہیں.
