پاکپتن محمود احمد رضا
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے تحت وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بز دار نے شعبہ لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں، وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بز دار نے شعبہ لائیو سٹاک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، پنجاب حکومت مویشی پال افراد کی خوشحالی ملکی معیشت کی بہتری اور دیہی فارمرز کی ترقی کیلئے اصلاحات کر رہی ہے، پنجاب حکومت نے اینمل ہیلتھ ایکٹ،لائیو سٹاک پالیسی کی تشکیل،ویٹر نری اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور صوبائی سطح پر ویٹر نری کلینکس اور ہسپتالوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے، کٹا بچاؤ، کٹافربہ سکیم کے تحت سبسڈی فراہم کی جا رہی، مستحکم بریڈ امپرومنٹ جین پول کی بہتری، گوشت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے بیف بریڈ سمین کی در آمد اور ویٹر نری گریجوایٹس کیلئے ہاوس جاب کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، لائیو سٹاک کا شعبہ دیہی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ویٹرنری سروسز کا مقصد مویشوں کو بیماریوں سے بچانا اور علاج فراہم کرنا ہے، جس کیلئے موبائل ویٹرنری کا سسٹم قائم کیا گیا ہے،اس سسٹم کی بدولت مویشی پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر مویشوں کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں رہنمائی و سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حسین بہادر دریشک نے چوہدری عبدالواحد کے نجی فارمز کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم پی اے پاکپتن میاں فرخ ممتا ز خاں مانیکا، ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم، ڈائریکٹر لائیو سٹاک عبدالروف، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد سلیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک پاکپتن ڈاکٹر محمد احمد فاضل، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک عارفوالہ عمار احمد چیرمین اوورسیرپاکپتن عامر ابراہیم ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک عارفوالہ، چوہدری عبدالاارم واحد، پیر سعید احمد چشتی سمیت زمینداروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر نجی فارم کے اونر عبدالارم واحد نے مویشوں کی دیکھ بھال کیلئے کیے جانیو الے اقدامات سے تفصیلی آگا ہ کیا، علاوہ ازیں صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک نے لائیو سٹاک ہسپتال عارفوالہ اور ڈائیگناسٹک سنٹر کا معائنہ کرکے لائیوسٹاک افسران اور فیلڈ فورس سے فیلڈ وزٹس اور مویشیوں کی ویکسینیشن بارے دریافت کیا اور افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں جاکر مویشی پال کسانوں کی رہنمائی کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کورونا وباء کی وجہ سے لائیو سٹاک کا شعبہ بھی متاثر ہوا اس وجہ سے حکومت پنجاب لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے خطیر رقوم خرچ کررہی ہے، منہ کھر بیماری سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مہم بھی شروع کر دی گئی ہے،صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن مہم کی کارکردگی کوجانچنے کے لئے رینکنگ کی جائیگی، دریں اثنا صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے ہسپتال میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا، انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شعبہ لائیو سٹاک مویشوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور زمیندار بھائیوں کو چاہیے کہ محکمہ لائیو سٹاک کے مختلف شعبہ جات میں رجسٹریشن کروا کر شعبہ لائیو سٹاک کی مختلف سکیموں سے استفادہ حاصل کریں، محکمہ لائیو سٹاک میں اصلاحات کی بدولت ویٹرنری کی خدمات کو وسعت دی جاری ہے، جس سے جانوروں کی صحت میں بہتری آئے گی اور دیہی معشیت مزید مستحکم ہوگی، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا، علاوہ ازیں صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حسنین بہادر دریشک، ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا، ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و استحکام کیلئے دعا کی۔
