پاکستان مسلم لیگ فنکنشل کی جانب سے کراچی میں ہندو برادری کے بڑے تہوار دیوالی کے لیے پروقار تقریب منعقد
کی گئی. فنکشنل لیگ ھاؤس میں دیوالی کی تقریب سے سردار عبدالرحیم اور مہاراج گرو گوسوامی نے خطاب کیا.
پاکستان مسلم فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے تمام افراد کے
مابین پیار محبت ، قومی یکجہتی اور مذھبی ہم آھنگی یگانت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے،
پاکستانی عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ایک دوسرے کے تہواروں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں اور دنیا میں کسی بھی
جگہ ظلم اور ناانصافی ہو تو یہی قوم سب سے پہلے آواز بلند کرتے ہیں،

مذھبی ھم آہنگی کے فروغ کے لیے حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا کا اہم کردار
رہا ہے. فنکشنل لیگ مینارٹی ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے ھندو برادری کو دیوالی کی
مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ہماری عبادت گاہوں ، مزارات ، درسگاہوں ، مذھبی جلوسوں اور مذھبی تقریبات
پر بیشمار حملے کیے اور بیگناہ لوگوں کو شہید کیا مگر وہ پاکستانی عوام کے مابین نفرتیں فھلانے میں بری طرح ناکام
رہے،

تقریب میں فنکشنل لیگ مینارٹی ونگ کے رہنما مہاراج گرو گوسوامی نے ملک کی سلامتی و خوشحالی شہداء پاک فوج کے درجات کی بلندی اور بین الاقوامی مذھبی ہم آھنگی کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں کی ۔ تقریب میں فنکشنل لیگ سندھ کے رہنماؤں عبد الکریم شیخ ، سید محرم علی شاھ ، سید باغ علی شاھ ، نعیم سجاد ، عبدالحق چنا ، سر احمد علی ، سید شاھد اقبال ، طارق فرید سلاوٹ ، ذاکر پٹنی ، سید خرم شاھ ، ارمان فیاض ، دلاور گلزار گل علم الدین راٹھور اور دیگر شریک تھے ۔تقریب میں موجود شرکاء میں مٹائی اور تحائف پیش کیے گئے
No related posts.
