ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم ڈبلیو ایم بھی مہنگائی کے خلاف میدان میں‌ آگئی

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے  پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے
خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے  غیر منصفانہ اقدام قرار دیا ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان نے عوام کو شدید اضطرابی کیفیت سے دوچار کر دیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات
کی قیمتوں میں عدم استحکام انتظامی معاملات پر حکومتی گرفت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ اہم تہواروں پر مختلف
حکومتیں اپنے عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے نرخوں پر  فراہمی یقینی بنانے کے لیے سبسڈی کا اعلان کرتی ہیں
لیکن ہمارے ہاں صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے

۔یہاں آئے روز  پیٹرولیم مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بڑھا کر عوامی مشکلات سے حکومت اپنی لاتعلقی
ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے کہا عام آدمی کے وسائل و اخرجات پہلے ہی عدم توازن کا شکار ہیں۔ملک کی اکثریت کا
تعلق درمیانے یا پھر نچلے طبقے سے ہے۔

عام شہریوں کے محدود ذرائع آمدن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مطابقت نہیں رکھتے۔اگر قیمتوں کے اس ہوشربا اضافے پر قابو نہ پایا گیا تو عام آدمی کی زندگی مزید کٹھن ہو جائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کو سستا کرے تاکہ عام آدمی کی مشکلات میں کمی آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں