English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راتوں رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیوں‌ بڑھائی گئی؟

القمر

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ رات گئے حکومت نے اضافہ کر کے سب کو حیران کر
دیا ہے.
یکم نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے یہ کہہ کر قیمتیں‌ پرانی والی ہی رکھی تھیں کہ انہیں عوام کا خیال ہے
اسی لیے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا نہیں‌ کیا جارہا.

جمعہ کی صبح جب لوگ اٹھے تو انہیں یہ منحوس خبر ملی کہ مہنگائی کا احساس کرنے والی حکومت نے پیٹرول
8 روپے 3 پیسے مہنگا کردیا اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے ہو گئی.

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 8 روپے 14 پیسے اضافہ کے ساتھ 142 روپے 62 پیسے کر دی گئی ہے.

وزیراعظم کی جانب سے ملکی تاریخ‌ میں‌ سب سے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیے جانے کے بعد اگلے ہی روز
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے انتہائی سخت ردعمل دیا ہے.

تحریک انصاف حکومت کے چوتھے مشیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں‌ کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
میں اضافے کی شرط آئی ایم ایف کی تھی ابھی لیوی بھی بڑھائیں گے.

عوام کا کہنا ہے کہ کہ حکومت نے ہماری زخمی کم مکمل توڑنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے. ان کا کہنا ہے کہ
اپوزیشن اور حکومت لوٹ‌ مار میں‌ ایک ہی پیج پر پیں.

صارفین کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ بڑھا کے عمران خان اینڈ کمپنی نام نہاد احساس پیکیج کے
اخراجات پورے کرنا چاہتی ہے تاکہ ایک جیب سے نکال کے دوسری جیب میں پیسے ڈالے جاسکیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے