وزیر آباد سے ضمیر کاظمی
وزیرآباد میں دریائے چناب ٹول پلازہ سے مین جی ٹی روڈ سے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منگوائی گئی مشینری سے خندقیں بھرنا شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دریائے چناب کے دونوں پلوں میں سے فی الحال ایک پل کو کھولا جا رہا ہے دوسرے پل کو آئندہ احکامات تک بند رکھا جائے گا اسی کھولے جانے والے ایک پل سے دونوں اطراف کی ٹریفک کو گذارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے شہریوں کی جانب سے چناب ٹول پلازہ سے رکاوٹیں ہٹانے خندقیں بند کرنے اور ٹریفک کی روانی کے لیے اقدامات کرنے پر انتظامیہ کے فیصلہ کو سراہا گیا ہے یاد رہے کہ مذکورہ چناب ٹول پلازہ سے جی ٹی روڈ کو بند ہوئے آج 14واں روز تھا کسی بھی قسم کی ٹریفک کو پل سے گذرنے کی اجازت نہ تھی آج 14 روز بعد ٹریفک کی بحالی ہو رہی ہے تاحال ضلعی انتظامیہ کی مشینری خندقیں بھرنے میں مصروف ہے دو سے چار گھنٹہ تک پل ٹریفک کے لیے مکمل بحال ہو جائے گا۔
