کراچی پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. جوہر آباد
تھانہ کی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا ہے.
ملزم کی شناخت افروز عالم عرف گڈو ناکام ولد فخرِعالم کے نام سے ہوئی ہے. ملزم نے دوران انٹیروگیشن بتایا کہ
اس نے متعدد ٹارگٹ کلنگ کیں جس کی تعداد بھی اسے خود یاد نہیں.
ٹارگٹ کلنگ سیاسی جاعت کی ایماء پر مذہبی اور سیاسی بنیادوں پر کیے. ملزم 1998 سے اب تک درجنوں دفعہ جیل جاچکا ہے
ملزم کو ATC کورٹ سے 21 سال کی سزا بھی ہوئی تھی ملزم اونگی ٹاؤن میں ایکٹیو رکن تھا اور افسر زیدی کے ساتھ منسلک تھا
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا.
No related posts.
