وزیر آباد سے ضمیر کاظمی
ضلع گوجرانوالہ کے شہر وزیرآباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کی وجہ سے بند جی ٹی روڈ چناب ٹول
پلازہ 14 روز بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے. مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت اب شروع ہو گئی ہے.
چناب ٹول پلازہ سے ایک پل کو ٹریفک کے لیئے کھولا گیا ہے لاہور سے راولپنڈی والے چناب کے پل سے
دو طرفہ ٹریفک گذاری جا رہی ہے. چناب ٹول پلازہ پر واقع راولپنڈی سے لاہور کے لیے پل تاحال بند ہے.
تحریک لبیک دھرنے کا 16واں روز، دریائے چناب کا ایک پل کھول دیا گیا
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوسرے پل کو کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے نپٹنے کے لیے بند رکھا ہوا ہے.
چناب ٹول پلازہ سے ٹریفک کی بحالی پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے
دوسری جانب مسلسل دو ہفتوں سے بند انٹرنیٹ کی سروس وزیرآباد شہر میں تاحال بحال نہیں کی جاسکی. انٹر نیٹ
بحال نہ ہونے کے باعث تاجر برادری پریشان ہیں.
مذہبی جماعت تحریک لبیک کا دھرنا اب بھی جاری ہے. تحریک لبیک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے مذاکرات
کے بعد چالیس فیصد معاہدے پر عمل درآمد کیا ہے. تاہم ہمارے قائد سعد رضوی کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا.
