وزیرآباد سے ضمیر کاظمی
تحریک لبیک پاکستان نے حکومت کی جانب سے معاہدہ پر 70 فیصد سے عملدرآمد ہونے کے بعد وزیر آباد میں دو ہفتے
سے دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے. کا.
دھرنا ختم کرنے سے پہلے تحریک لبیک کی مجلس شوری کے اراکین نے مظاہرین سے خطاب کیا. انہوں نے اس موقع
پر بتایا کہ حکومت کے ساتھ معاہدہ میں 70 فی صد شرائط پر عملدرآمد ہو چکا ہے.
مجلس شوری نے ثابت قدم رہنے والے تحریک لبیک پاکستان کے شیروں کو سلام پیش کیا. سخت سردی کے دنوں میں
اپنا آرام رسول اللہ صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کی ناموس پر وارنے والوں کو سلام ہے.
شرکاء دھرنا نے قیادت کے حکم پر لبیک لبیک کے نعرے لگائے اور پھر اپنا سامان سمیٹنا شروع کر دیا.
مطالبات پر عملدرآمد اور قیادت کے اعلانات پر کارکن ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے. قائدین نے بتایا کہ
قائد تحریک لبیک سعد رضوی کو بھی بہت جلد رہا کردیا جائے گا.
اگر علامہ سعد رضوی کو جلد رہا نہ کیا گیا تو لاہور میں دھرنا دا جائے گا. دھرنا کے اسٹیج سے علامہ فاروق
الحسن قادری ۔علامہ غلام غوث بغدادی اور انجینئر حفیظ اللہ علوی ممبران مرکزی مجلس شوری تحریک لبیک
نے خطاب کیا.
